۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پروگرام

حوزہ/ شہید حاج قاسم سلیمانی معصومین علیہم السلام کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے حضرت زہراء کی کے کردار، رفتار اور گفتار کو سر مشق بنایا اور اپنے ولی اور رہبر کے مکمل مطیع رہے جس کی وجہ سے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب اور کامران رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید الشہداء مقاومت سردار قاسم سلیمانی اور ان کے عظیم رفقاء کی یاد میں اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے زیر اہتمام پر وقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،یہ پر وقار پروگرام جمعہ کے دن نماز مغربین کے بعد حسینیہ بلتستانیہ کے فاطمیہ ہال میں منعقد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء، فضلاء اور طلباء سمیت متعدد تشکلات اور طلبہ تنظیموں کے صدور نے بھر پور شرکت کی۔

اس پروگرام کے لئے اسٹیج سکریٹری کے فرائض برادر شیخ ساجد علی عرفانی نے انجام دئے۔ اور برادر زاہد علی نے تلاوت کلام الہی سے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ برادران یداللہ عزیزی اور محمد بشیر محافظی نے بالترتیب منقبت اور شہداء کے حضور ترانہ شہادت پیش کیا۔

شہداء کی خوشبو سے معطر اس پروقار پروگرام کے ابتدائی خطیب حجۃ الاسلام ڈاکٹر علی محمد جوادی نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے شہید سردار قاسم سلیمانی کی زندگی کے محتلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور شہید قاسم سلیمانی کی سارے تربیتی پہلوؤں پر ہمہ گیر اور یکساں تربیت، اہلبیت اطہار کے ساتھ والہانہ عقیدت اور ولی فقیہ کی مکمل اطاعت کو ان کی طاقت اور کامیابی کا راز قرار دیا۔

اس عظیم الشان پروگرام کے آخری خطیب اور مہمان خصوصی، مدرسہ صادقیہ کے مدیر اور سوریہ میں جامعہ المصطفی کے سابق نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمیں جناب محمدی حجتیان نے اپنے خطاب میں کہا: شہید حاج قاسم سلیمانی معصومین علیہم السلام کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے حضرت زہراء کی کے کردار، رفتار اور گفتار کو سر مشق بنایا اور اپنے ولی اور رہبر کے مکمل مطیع رہے جس کی وجہ سے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب اور کامران رہے۔

معنویت سے بھر پور پروگرام کے آخر میں اسلامی تبلیغاتی مرکز گلتری شعبہ قم کے صدر برادر افتخار علی وزیری نے تمام شرکاء اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور دعای امام زمانہ کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .